چکوال میگا فیملی فیسٹول کی تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں

منگل 15 مارچ 2016 21:46

چکوال ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) چکوال میگا فیملی فیسٹول کی تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں اور سٹال بکنگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔انعامات سے بھر پور یہ فیسٹول 22 سے 27مارچ کمیونٹی سنٹر میں انعقاد پزیر ہو گا جس میں ملک بھر سے نامور شخصیات اس ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اور ملک کے مشہور گلوکار اس فیسٹول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

فیسٹول میں شرکت کے لیے ٹکٹ کی فروخت باقائدہ شروع ہو چکی ہے،راحت بیکرز،جاپان الیکٹرونکس اور عمر الیکٹرانکس پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر اور صدر خواجہ عارف یوسف نے کہا ہے کہ پہلی صنعتی نمائش کے مقابلے امسال زیادہ بھرپور صنعتی نمائش سے پورے ضلع چکوال کا صنعتی تشخص ابھر کر سامنے آئے گا۔