میانمار کی پارلیمنٹ نے آنگ سان سوچی کے ڈرائیور کو ملک کا پہلا سویلین صدر منتخب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 22:04

میانمار کی پارلیمنٹ نے آنگ سان سوچی کے ڈرائیور کو ملک کا پہلا سویلین ..

برما(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) میانمار کی پارلیمنٹ نے آنگ سان سوچی کے ڈرائیور ہِتن کیاو کو ملک کا پہلا سویلین صدر منتخب کرلیا۔ 70 سالہ ہِتن کیاو ملک میں 50 سال سے بھی زائد عرصے کی آمریت کے بعد جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں، جو یکم اپریل کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

مشترکہ پارلیمنٹ کے 652 ارکان پر مشتمل ایوان میں سے 360 نے ہِتن کیاو کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد اسپیکر پارلیمنٹ نے ان کی کامیابی کا اعلان کیا۔

صدارتی انتخاب میں فوج کے نامزد امیدوار مینٹ سِوے 213 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، جس کے باعث وہ ملک کے پہلے نائب صدر ہوں گے۔ہِتن کیاو کی ہی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے امیدوار ہنری وین تیو 79 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے اور ملک کے دوسرے نائب صدر منتخب ہوئے۔سوچی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ وہ صدر سے بڑھ کر اختیارات کی مالک ہونگی

متعلقہ عنوان :