بھارت کو کیویز کے ہاتھوں 47 رنز سے شکست

muhammad ali محمد علی منگل 15 مارچ 2016 22:17

ناگپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) بھارت کو کیویز کے ہاتھوں 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناگپور میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 47 رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنر 4 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے صرف کپتان دھونی 30 رنز بنا سکے۔ اس میچ میں کیویز نے بھارت کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :