وزارت خزانہ نے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی تاریخ میں توسیع کر دی

منگل 15 مارچ 2016 22:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء)وزارت خزانہ نے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق عام لوگوں اور اداروں کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 21مارچ تک توسیع کی گئی ہے جبکہ تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 31مارچ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترسیلات بینک پر 31مارچ تک ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 0.4فیصد کٹوتی ہو گی ۔