پشاور، مکانات کی چھتیں گرنے سے ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ،دوزخمی

منگل 15 مارچ 2016 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پشاور میں دو مختلف مقامات میں بارشوں کے باعث بوسیدہ ہونے والے مکانات کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دوزخمی ہو گئے پہلا افسوس ناک واقعہ چارسدہ دوڑ پر واقع سعید آباد میں ہوا جہاں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں بہن بھائی موت کے منہ میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ملبے سے نکالا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ دوسرا واقعہ ناصر باغ کے علاقے میں ہوا جہاں بارش کے باعث بوسیدہ ہو جانے والے مکان کی چھت گھر کے مکینوں پر آ گری جس کے نتیجے عمر خان نامی شخص کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔حالیہ بارشوں سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کئی مالی اورجانی نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :