جیلوں کے سات ملازمین کی اپیلیں خارج ،نوکریوں سے نکالنے جانے کا فیصلہ بر قرار

منگل 15 مارچ 2016 22:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات لاہور ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے اور کورس سے غیر حاضرہونے پر نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے سات ملازمین قدیر ، فیض الحسن ، حسنین، حیدر ،احسان ، شفیق اور خالدفاروق کی اپیلیں خارج کر دیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ پندرہ ملازمین تنویر ، طارق محمود، جاوید اقبال، کلیم، آصف، عمر حیات، طارق، خرم انتظار، شفیق ، عتیق الرحمن، عامر، شہباز، تنویر ،مختاراور خرم محمود کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو ترقی بند کی سزا دے کر نوکری پر بحال کر دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :