انجینئرز و افسران کی ایسو سی ایشن کے وجود میں آنے کے بعد ادارہ میں مزید بہتری آئے گی، مصباح الدین فرید

یقینانو منتخب عہدیدار واٹر بورڈ کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور واٹر بورڈ کو مضبوط و مستحکم ادارہ بنانے میں اپنافعال کردار ادا کریں گے،ایم ڈی واٹر بورڈ

منگل 15 مارچ 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انجینئرز و آفیسر ز ایسو سی ایشن کے پرامن اور خوشگوار ماحول میں کامیاب اور منظم الیکشن کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کامیاب پینلز اور کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کو پیشگی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ انجینئرز و افسران کی ایسو سی ایشن کے وجود میں آنے کے بعد ادارہ میں مزید بہتری آئے گی ، یقینانو منتخب عہدیدار واٹر بورڈ کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور واٹر بورڈ کو مضبوط و مستحکم ادارہ بنانے میں اپنافعال کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ تینوں پینلز نے مثبت انداز میں انتخابی عمل کی تکمیل کو ممکن بنایا ،انہوں نے نہ صرف امیدواروں بلکہ ووٹرز انجینئرز و افسران کابھی شکریہ ادا کیا ہے کہ سب نے جو ش و خروش سے الیکشن میں حصہ لے کر اپنے نمائندوں کو منتخب کیا ہے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے چیف الیکشن کمشنر( ڈی ایم ڈی پلاننگ) سید مشکور الحسنین ،ڈائریکٹر ایڈ من چن زیب ، رجسٹرار یونین حکومت سندھ، ڈاکٹر مصطفیٰ سہاگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (پریزائڈنگ افسر ) فاروق ہمایوں زیدی وتمام پولنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے اور چیف سیکورٹی آفیسر میجر محمد نواز گوندل کا سیکورٹی انتظامات اور سندھ رینجرز اور پولیس کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ، واضح رہے کہ کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے انجینئرز و آفیسر ز ایسو سی ایشن کے انتخا بات واٹر بورڈ آفیسر ز کلب میں منگل کو واٹر بورڈ کے محکمہ ایڈمنسٹریشن کی نگرانی میں پر امن اور خوشگوار ماحول میں ہوئے ، چیف الیکشن کمشنر (ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ) سید مشکور الحسنین نے تمام انتظامات مو ثر انداز اپنی ٹیم کے ساتھ کئے ،ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے بھی ووٹ ڈالا،الیکشن میں 3 پینلز فرینڈز پینل،یونائیٹڈ پینل اور العمل پینل نے حصہ لیا،صدر ،سینئر نائب صدر، نائب صدر ،جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری ایسو سی ایٹ سیکریٹری(2) آفس سیکریٹری،خازن اور جوائنٹ خازن کے عہدوں پر 10 جبکہ ایگزیکٹو باڈی کے لئے 11 امیدواروں نے حصہ لیا،انتخابی عمل 9 بجے صبح سے 4 بجے شام تک جاری رہا ،14 پولنگ ،14 اسسٹنٹ پولنگ افسران نے 14 بوتھ میں حق رائے دہی کاعمل مکمل کرایا ،702 ووٹرز حق رائے دہی کے لئے مو زوں قرارپائے جبکہ 620 ووٹرز نے ووٹ ڈالے ،ووٹنگ کی گنتی کا عمل پریزائڈنگ افسر اور چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں جاری رہا،جبکہ تینوں پینلز کے نامزد نمائندوں / امید وار بھی گنتی کے موقعہ پر مو جود تھے ،توقع ہے کہ رات 11 بجے تک گنتی کا عمل مکمل ہو گا جس کی وجہ سے نتائج کا علم نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :