ذہین بھارتی طالب علم امریکا میں رہ سکتے ہیں، ٹرمپ کی نئی قلابازی

ہم نے متعدد لوگوں کو تعلیم یافتہ اور ذہین بنایا ، ہمیں ان کی انتہائی ضرورت ہے،امریکی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 15 مارچ 2016 22:30

ذہین بھارتی طالب علم امریکا میں رہ سکتے ہیں، ٹرمپ کی نئی قلابازی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) امریکی انتخابات میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈانلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی طالب علم امریکا میں رہ سکتے ہیں کیوں کہ وہ ذہین ہوتے ہیں اور امریکا کو ان کی ضرورت ہے۔امریی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد لوگوں کو تعلیم یافتہ اور ذہین بنایا ہے۔

ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کی امریکا میں امیگریشن پر عارضی پابندی کی کھل کر حمایت کرنے والے ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی طالب علم امریکا میں ہارورڈ جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر انڈیا واپس جاکر اپنی کمپنیاں کھول کر متعدد افراد کو نوکری پر رکھتے ہیں۔ایچ ون بی ویزہ کے حامل بھارتیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کئی امریکا میں رکنا پسند کریں گے۔اس ویزے کے ذریعے امریکی کمپنیاں کسی مخصوص شعبے کے لیے غیر ملکیوں کو امریکا بلاسکتی ہیں تاہم یہ محدود مدت کے لیے ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :