بہبود آبادی ویک ، صنعتی مساوات کے موضوع پر پوسٹر مقابلے ، نور الہدی کی اول ، رابعہ کلثوم و سلما عاشق کی دوسری اور نور ایمان کی تیسری پوزیشن
مساوی تعلیم ، تربیت اور ترقی کے مواقع لڑکو ں اور لڑکیوں کے مساوی حقوق ہیں، شریں سخن
منگل 15 مارچ 2016 22:38
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ہفتہ بہبود آبادی تقریبات کے سلسلے میں پوسٹر و ڈیزائن مقابلہ نور الہدی نے اول ، رابعہ کلثوم و سلما عاشق نے دوسری اور نور ایمان نے تیسری پوزیشن کے ساتھ جیت لیا، بوائز مقابلوں میں سجیل سلطان نے پہلی ، سرفراز احمد نے دوسری اور منیب کیانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی شرین سخن نے کہا کہ اچھی تعلیم ، خوراک ، پرورش اور ترقی لڑکوں اور لڑکیوں کے مساوی حقوق ہیں اور والدین کا یہ فرض ہے کہ صنفی تضاد کے باعث اپنے بچوں میں کوئی تفریق نہ کریں اور انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کریں۔
انہوں نے پوسٹر اور ڈیزائن مقابلوں میں بچوں کی خصوصی شرکت اور دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ ہر عمر کے بچوں اور بڑوں نے صنفی تضاد کے بارے میں موضوع کے مطابق خوبصورت پوسٹرز کے زریعے زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا ۔(جاری ہے)
بچوں کے حقوق کے بارے میں پوسٹرز میں بچوں نے اہم معاشرتی اورسماجی مسائل کو موضوع بنایا اور دورحاضر کی مشینی زندگی میں بچوں کو نظر انداز کئے جانے اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی رویوں کی بھی نشاندہی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی ظہیر بابر نے بتایا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے فلاحی مراکز میں بہبود آبادی کی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ تقریب سے محمد بلال نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.