پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ،افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے چین کا کردار قابل تعریف ہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں نہ صرف ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں بلکہ یہ خطے کے امن اور استحکام کے فروغ کا سبب بھی بن سکتی ہے ، بلاول بھٹو نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے چین کے کردار کو بھی سراہا جو وہ چار ممالک کی کمیٹی کے ذریعے ادا کر رہا ہے۔

وہ منگل کو یہاں زرداری ہاؤس میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اس وفد کی قیادت چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ لی جُن کر رہے تھے جبکہ یوآن روئی ڈانگ، جیا بنگ، وینگ بو، وینگ یوای اور ٹین وی نے کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی گانگ اور سفارتخانے کے دیگر سینئر حکام بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زراری کی معاونت سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمن، سابق ـڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، سابق رکن قومی اسمبلی پلوشہ بہرام اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان چین معاشی راہداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں نہ صرف ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں بلکہ یہ خطے کے امن اور استحکام کے فروغ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے کردار کو بھی سراہا جو وہ چار ممالک کی کمیٹی کے ذریعے ادا کر رہا ہے جس میں افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ شامل ہیں۔