پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ،افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے چین کا کردار قابل تعریف ہے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
منگل 15 مارچ 2016 22:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں نہ صرف ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں بلکہ یہ خطے کے امن اور استحکام کے فروغ کا سبب بھی بن سکتی ہے ، بلاول بھٹو نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے چین کے کردار کو بھی سراہا جو وہ چار ممالک کی کمیٹی کے ذریعے ادا کر رہا ہے۔
وہ منگل کو یہاں زرداری ہاؤس میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اس وفد کی قیادت چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ لی جُن کر رہے تھے جبکہ یوآن روئی ڈانگ، جیا بنگ، وینگ بو، وینگ یوای اور ٹین وی نے کی۔(جاری ہے)
پاکستان میں چین کے سفیر سن وی گانگ اور سفارتخانے کے دیگر سینئر حکام بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زراری کی معاونت سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمن، سابق ـڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، سابق رکن قومی اسمبلی پلوشہ بہرام اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان چین معاشی راہداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں نہ صرف ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں بلکہ یہ خطے کے امن اور استحکام کے فروغ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے کردار کو بھی سراہا جو وہ چار ممالک کی کمیٹی کے ذریعے ادا کر رہا ہے جس میں افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.