ملتان،گورنمنٹ سکول پر قبضہ کرنے کی کوشش، 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 15 مارچ 2016 22:46

ملتان ۔15مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) صدر کے علاقے میں گورنمنٹ پرائمری سکول پر قبضے کرنے کی کوشش کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سورج میانی کے علاقے گورنمنٹ پرائمری سکول بخش والا میں موسی ،جہانگیر،عالمگیر اوردیگر مسلح افراد داخل ہو کرسکول کی دیوار توڑ دی اورقبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد قاسم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :