پاکستان کا کسان بھارتی آبی جارحیت اور موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے،میاں محمودالرشید
تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، یہاں کوئی دھڑا نہیں تمام انصافین ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب
منگل 15 مارچ 2016 22:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف میں گروپ بندی ہے نہ تقسیم، ایک جمہوری پارٹی ہے، یہاں یونین کونسل کا کارکن نیچے سے اوپر چیئرمین تک کا انتخاب لڑ سکتا ہے، پاکستان کا کسان بھارتی آبی جارحیت اور موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے، غربت کے خاتمے اور فروع تعلیم کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں غیر ملکی صحافی کیٹی کلارک، البر ٹ ٹونی اورجانسن بھی شامل تھے ۔اس موقع پر میاں محمودالرشید نے تحریک انصاف میں تقسیم کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی ایک بڑی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے۔(جاری ہے)
یہاں کوئی دھڑا نہیں تمام انصافین ہیں، تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ایک یونین کونس کے کارکن کو نیچے سے اوپر چیئرمین پارٹی تک کیلئے انتخاب لڑنے کا حق اور اجازت دیتی ہے۔
مخالفین انٹرا پارٹی انتخاب سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات دیکھ انکی جماعت کے ورکرز بھی انٹرا پارٹی کا مطالبہ نہ کر دیں، اسلئے سازشوں پر اتر آئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ آج پاکستان میں جہاں ایک غریب آدمی پریشان ہے وہیں ملک کا کسان بھی سخت مسائل کا شکار ہے، اول تو بھارتی آبی جارحیت دوئم حکومت کی زراعت سے متعلقہ ناقص پالیسیوں نے ایک خوشخال کسان کو بھی برباد کر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ زراعت کی ترقی کیلئے حکومت کو کسان کو حقیقی ریلیف دینا ہو گا، زرعی آلات پر ٹیکس ختم سبسڈی نظام لانا ہو گا اور سب سے بڑھ کر کسانوں کو بھارت کی جانب سے درپیش پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ حکومت میٹرو، اورنج اور دیگر غیر ضروری منصوبوں کی بجائے غربت کے خاتمے اور فروع تعلیم کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے کیونکہ ان کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.