(ن) لیگ پنجاب میں سالہا سال سے حکومت کررہی ہے ،میاں محمد ایوب

آج بھی پنجاب میں عام آدمی کی حالت نہیں بدل سکی ہے ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب

منگل 15 مارچ 2016 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پنجاب میں سالہا سال سے حکومت کررہی ہے لیکن آج بھی پنجاب میں عام آدمی کی حالت نہیں بدل سکی ہے مزدور اور کسان کا کو ئی پرسان حال نہیں پہلے سے ذیادہ مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے پنجاب میں ہر طرف کرپشن ، لوٹ مار ، ظلم اور نہ انصافی کا دور دورہ ہے ، سرکاری ہسپتالوں اورسکولوں میں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم پرتوجہ نہیں دے رہی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے سستی پٹرولیم مصنو عات کا فائدہ غریب عوام تک نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی روز مرہ استعمال کی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں ،میں کمی ہو سکی ہے حکمران زبانی جمع خرچ سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے

متعلقہ عنوان :