پنجاب حکومت کا صحت ،تعلیم،زراعت ،قبرستان کے فنڈز کو اورنج لائن منصوبے پر خرچ کرنا تشویش کا باعث ہے،عابد حسین صدیقی

عوامی حامل کے فنڈز اپنے مفاد کے منصوبوں پر خرچ کرنے والی حکومت عوامی نہیں ہو سکتی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پنجاب

منگل 15 مارچ 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا صحت ،تعلیم،زراعت ،قبرستان کے فنڈز کو اورنج لائن منصوبے پر خرچ کرنا تشویش کا باعث ہے جو حکومت عوامی حامل کے فنڈز اپنے مفاد کے منصوبوں پر خرچ کرے وہ عوامی نہیں ہوسکتی، یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ شوباز حکمران ایسے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں جن کی چمک دھمک عوام کو متاثر کر سکے لیکن باشعور عوام حکمرانوں کی شو بازیوں میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے روز نئے اعلانات کرتی ہے مگر عوام فاقوں سے مررہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عوام حکومتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ایک طرف حکومت نئے ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور دوسری طرف اشیاء صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :