کچرا جمع کرنے والے نے کچرے سے لاکھوں ڈالر کا خزانہ جمع کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 مارچ 2016 23:42

کچرا جمع کرنے والے نے کچرے سے لاکھوں ڈالر کا خزانہ جمع کر لیا

نیلسن مولینا کا تعلق نیویارک سے ہے اور وہ پچھلی کئی دہائیوں سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ملازمت کر رہا ہے۔اس دوران وہ کچرا اٹھاتے ہوئے ان میں بظاہر ناکارہ نظر آنے والی اشیاء کو بھی الگ کر لیتا ہے۔ان ساری کام کی اشیاء کو نیلسن ایک گودام میں رکھتا ہے۔
ایسٹ ہارلم کے سینی ٹیشن ٹرک ڈپو کی دوسری منزل پر نیلسن کا خزانہ موجود ہے۔ کافی عرصے سے نیلسن اس جگہ پر ناکارہ اشیاء کو کارآمد بنا کر رکھ رہا ہے۔

نیلسن کا کہنا ہے کہ اس کے گودام میں اس وقت 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی اشیاء موجود ہیں، لیکن وہ انہیں فروخت نہیں کر سکتا۔نیلسن ان اشیا کو کچرے کا خزانہ قرار دیتا ہے۔
نیلسن کے گودام میں ٹائپ رائٹر، کھلونے، مجسمے ، میزیں اور بہت سی کام کی چیزیں موجود ہیں۔ اس گودام میں عام افراد داخل نہیں ہوسکتے، تاہم پھر بھی بہت سے ٹائم لے کر اس جگہ کو دیکھنے آتے ہیں۔

(جاری ہے)


نیلسن کا کہنا ہے کہ وہ 9سال کی عمر سے کوڑا جمع کر رہا ہے اور اب اس کی عمر 60سال سے زیادہ ہے۔نیلسن نے بتایا کہ اسے کوڑے میں سے کام کی اشیاء جمع کرنے کا شوق اپنی ماں کو دیکھ کر ہوا، جو کبھی بھی کوئی چیز نہیں پھینکتی تھی۔
قانونی طور پر کوڑا جمع کرنے والا کوڑے کرکٹ سے جمع کی ہوئی کوئی بھی چیز نہیں لے جا سکتا، تاہم کام کی اشیا کو ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں رکھا جا سکتا ہے۔
نیلسن جو ریٹائر ہوچکا ہے، اب ہفتے میں دو بار آ کر اپنی جمع کی ہوئی اشیاکی دیکھ بھال کرتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu