منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات اپریل کے آخرتک مکمل ہو جائے گی،ایم کیو ایم کو” را“ کی فنڈنگ کا معاملہ بہت اہم ہے ، سرفراز مرچنٹ اور مصطفی کمال کے بیان پر حکومت پاکستان کو کاروائی کرنی چاہیئے ، برطانوی ماہر قانون راشد اسلم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 23:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15مارچ۔2016ء) برطانوی ماہر قانون راشد اسلم نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات اپریل کے آخرتک مکمل ہو جائے گی،ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کا معاملہ بہت اہم ہے ، سرفراز مرچنٹ اور مصطفی کمال کے بیان پر حکومت پاکستان کو کاروائی کرنی چاہیئے ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

راشد اسلم نے کہا کہ سکارٹ لینڈ یارڈ اپریل کے آخر تک منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات مکمل کر لے گا جس کے بعدسکارٹ لینڈ یارڈ عدالت جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی پناہ لینے والے اگر جرائم میں ملوث ہوں تو ان کے لئے سخت قوانین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیسز میں وقت لگتا ہے ۔ایم کیو ایم اور را کی فنڈنگ کا معاملہ بہت اہم ہے ۔ سرفراز مرچنٹ اور مصطفی کمال کے بیان بھی بہت اہم ہیں ۔ان بیانات پر حکومت پاکستان کو کاروائی کرنی چاہیئے ۔ راشد اسلم نے کہا کہ یہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ ہے لہذا اس کو اہمیت دی جانی چاہیئے ۔