بین الاقوامی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے ایل او سی پر تعینات فوج کو واپس بلائے جانے کا امکان ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ،حکومت پٹھانکوٹ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں کو پنجاب اور جموں ریجن میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے،رپورٹ

منگل 15 مارچ 2016 23:46

بین الاقوامی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے ایل او سی پر تعینات فوج کو واپس ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15مارچ۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں کو واپس بلائے جانے کا امکان ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پٹھانکوٹ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں کو پنجاب اور جموں ریجن میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو پہلے ہی لائن آف کنٹرول سے بی ایس ایف کی بٹالین میں سے چار کو تعینات کرنے کے لئے تجویز بجھوائی جا چکی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ آرمی اور وزارت دفاع کے ساتھ مشاورت کے بعد سیکیورٹی کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی کرے گی ۔سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول کی سربرا ہی میں نیشنل سیکیورٹی کونسل اس بات پر غور کر رہی ہے کہ بی ایس ایف کی تمام 12بٹالینز کولائن آف کنٹرول سے ہٹا کر بین الاقومی سرحد پر بی ایس ایف کی موجودہ پوزیشنوں کے ساتھ دوسرے درجے کے طور پر تعینات کیا جائے ۔