نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس ‘ پاکستان اور بھارتی سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 10:02

نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس ‘ پاکستان اور بھارتی ..

کٹھمنڈو (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر پاکستان اور بھارتی سیکریٹری خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔نیپال کے شہر پوکھران میں ہونےوالے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان روڈ اور ریل رابطوں، توانائی کے شعبے میں تعاون، غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات، مشترکہ تجارت سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی بھارتی ہم منصب س±بھرا منیم جے شنکر سے ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائنز پر عشائیے کے موقع پر ہوئی۔میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج نیپال پہنچیں گی اور جمعرات کے روز ان کی پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات متوقع ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنوری کے وسط میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات متوقع تھے لیکن پٹھان کوٹ واقعے کے بعد انہیں مو خر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :