انقرہ میں خودکش بم دھماکا کرنے والی24 سالہ حملہ آور شاگلہ دیمیر کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تھا :ترک وزارت داخلہ
میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 10:16
انقرہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) ترکی کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انقرہ میں خودکش بم دھماکا کرنے والی24 سالہ حملہ آور شاگلہ دیمیر کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تھا اور اس کو شام میں کرد ملیشیا پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) نے تربیت دی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس خودکش بمبار عورت نے 2013ءمیں پی کے کے میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انقرہ میں بم دھماکے کی تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات کی جارہی ہے حملے کے مرکزی کردار کی شناخت عبدالباقی ثمر کے نام سے کی گئی ہے۔اس کا تعلق کردستان فریڈم فالکن (ٹی اے کے) نامی کرد باغی گروپ سے تھا۔وہ شام میں وائی پی جی کی صفوں میں شامل ہوکر لڑتا رہا تھا۔(جاری ہے)
وہ ایک شامی مہاجر صالح نجار کے نام سے ترکی میں داخل ہوا تھا۔ترک پولیس نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے استنبول سمیت مختلف شہروں میں چھاپا مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس نے50 سے زیادہ مشتبہ کرد باغیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں آزادی کے نام پر سکیورٹی فورسز سے برسر پیکار کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ ایک کرد جنگجو گروپ نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ترکی میں جولائی 2015ءکے بعد خودکش بم دھماکوں میں قریباً دو سو دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ان حملوں کا کرد باغیوں یا پھر عراق اور شام میں برسرپیکار داعش کے جنگجوو ں پر الزام عائد کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.