امریکا امن عمل کی مخالفت کرنے والوں پر دباوٴ ڈالے، مشیر شامی صدر

بدھ 16 مارچ 2016 11:05

دمشق۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) شامی صدر بشار الاسد کے ایک قریبی ساتھی اور مشیر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان فریقوں پر اپنا دباوٴ بڑھائے جو ملک میں جاری امن عمل کی مخالفت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بثینہ شعبان نے اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ امریکا ان لوگوں پر دباوٴ بڑھائے گا جو شامی صورتحال کے حل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ شعبان کے مطابق شام سے روسی فورسز کی واپسی کا حکم ایک قدرتی عمل ہے اور شام امریکا اور روس کے درمیان اس حوالے سے ہم آہنگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :