جرمن جوہری بجلی گھروں کی جانب سے زرِ تلافی کے لیے دائر درخواست پر کارروائی شروع

بدھ 16 مارچ 2016 11:05

برلن۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) جرمن جوہری بجلی گھروں کی جانب سے زرِ تلافی کے لیے دائر کردہ درخواست پر کاروائی شروع ہو گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کارروائی کا آغازکارلسروہے کی وفاقی جرمن آئینی عدالت میں ہوا جو جرمنی میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ2011ء میں جاپان میں سْونامی کی تباہ کاریوں اور فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی تباہی کے بعد جرمن حکومت نے ایٹمی توانائی کو بتدریج خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا تھا۔

بجلی پیدا کرنے والے تین بڑے جرمن اداروں کا کہنا ہے کہ اس حکومتی پالیسی کی وجہ سے اْنہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ آئینی عدالت کی طرف سے کوئی فیصلہ آنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :