جرمن دارالحکومت میں یہود دشمنی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

بدھ 16 مارچ 2016 11:05

برلن ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) جرمن دارالحکومت میں یہود دشمنی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کانفرنس میں شریک جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ جرمنی یہودیوں سے نسل اور مذہب کی بنیاد پر متعصبانہ سلوک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گا۔ ان اقدامات میں یہودی مراکز کو بہتر تحفظ فراہم کرنا اور مکالمے کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس کانفرنس میں تقریباً 40 ملکوں سے 100 اراکینِ پارلیمان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :