بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

وزیراعظم نواز شریف کیپشاور دھماکے کی شدید الفاط میں مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 11:34

بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشتگردوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور دھماکے کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں نے بھی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔