بالی ووڈ فلم ” او کے جانو“ کی عکسبندی جاری

بدھ 16 مارچ 2016 11:44

بالی ووڈ فلم ” او کے جانو“ کی عکسبندی جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نئی رومانوی فلم “اوکے جانو”میں جلوہ گر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ” او کے جانو“ کی عکسبندی جاری ہے۔ جس کی ہدایات سعد خان دے رہے ہیں جبکہ کرن جوہر اس کے پروڈیوسر ہیں۔ فلم میں ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور اس سے قبل فلم عاشقی ٹو میں جلوہ گر ہو چکے ہیں-