بدین: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس69 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب
میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:12
بدین(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس69 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارنے میدان مارلیا،ن لیگ کے اسماعیل راہو44 ہزار803 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدواردوسرنمبرپررہے۔
(جاری ہے)
ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں جعلی ووٹ ڈالنے کی شکایات پرسپریم کورٹ کے حکم پر پی ایس69 میں 37پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد اسماعیل راہو44 ہزار803 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔
جبکہ ان کے مقابلے پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد نوازچانڈیو 42 ہزار814 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔ضمنی انتخا ب میں پی پی کے باغی رہنما ذوالفقارمرزا کے حامیوں نے ن لیگی امیدوار محمد اسماعیل راہو کی حمایت کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.