کوہلی ‘دھونی کو پاکستان میں بہت عزت ملے گی ‘دونوں پاکستان کا دورہ کریں تو ٹریفک جام ہوجائیگی ‘وسیم اکرم

بدھ 16 مارچ 2016 12:19

کوہلی ‘دھونی کو پاکستان میں بہت عزت ملے گی ‘دونوں پاکستان کا دورہ ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سپراسٹار ویرات کوہلی اور مہندراسنگھ دھونی کو پاکستان میں ان کے اپنے ملک کی طرح پیار اور عزت ملے گی ‘ ویرات کوہلی اور دھونی پاکستان کا دورہ کریں گے تو ٹریفک جام ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان سے زیادہ بھارت میں پذیرائی ملنے کے بیان پر مداحوں اور کرکٹ کے مقامی حلقوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ‘ میڈیا میں بھی ان پر تنقید کی گئی تھی ۔

وسیم اکرم کا اسپورٹس ٹو ڈے کو انٹرویو میں آفریدی کے بیان کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ویرات کوہلی اور دھونی پاکستان کا دورہ کریں گے تو ٹریفک جام ہوگی کیونکہ کرکٹ دونوں ملک میں پیارا کھیل ہے۔وسیم اکرم نے آفریدی پر زور دیا کہ وہ کرکٹ پر توجہ دے اور ان کے بیان پر ملک میں آنے والے ردعمل کو نظرانداز کریں۔شاہد آفریدی کو پاکستان میں جو ہورہا ہے اس کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، اس وقت ان پر بہت زیادہ دباوٴ ہے اور میں ان کیلئے صرف نیک خواہشات کا اظہار کرسکتا ہوں۔