قائداعظم گریڈ ٹو کرکٹ ٹرافی کا چوتھا مرحلہ کل شروع ہوگا

بدھ 16 مارچ 2016 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم گریڈ ٹو کرکٹ ٹرافی کا چوتھا مرحلہ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سٹیڈیم میں کراچی کا مقابلہ ملتان سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں کوئٹہ اور لاڑکانہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا میں آزاد جموں و کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :