قائداعظم بین الصوبائی گیمز جو 4اپریل سے اسلام آباد میں منعقد ہوں گے

بدھ 16 مارچ 2016 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)پہلے قائداعظم بین الصوبائی گیمز جو 4تا 17اپریل 2016پاکستان سپورٹس بورڈ کی زیرنگرانی اسلام آباد میں منعقد ہوں گے اس سلسلے میں بلوچستان سپورٹس بورڈ نے تیکوانڈو ٹیم کے ٹرائلز 13مارچ کو پی ایس بی جمنازیم میں صوبائی تیکوانڈو کوچ عبدالغنی بلوچ اور بلوچستان تیکوانڈو وایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں کوئٹہ، نوشکی، چمن، لورالائی اور پشین کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ‘ کھلاڑیوں میں طاہر علی، صدام خان، ہارون خان، عبدالخالق، عبدالوحید، بشیرخان، محمد ابراہیم، افضل خان منتخب ہوئے ‘ کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ کیمپ 15مارچ سے ایوب اسٹیڈیم میں زیرنگرانی عبدالغنی بلوچ صوبائی تیکوانڈو کوچ لگایا جائیگا۔