ویتنامی حکومت کا ملک کے جنوبی حصے میں 80کروڑ ڈالر کی لاگت سے سڑک تعمیر کرنے کا اعلان

بدھ 16 مارچ 2016 12:28

ہو چی من سٹی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ویتنام ملک کے جنوبی حصے میں 80کروڑ ڈالر کی لاگت سے سڑک تعمیر کرے گا۔

(جاری ہے)

ویتنام کی وزارت کنسٹرکشن کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں 101کلومیٹر لمبی طویل سڑک تعمیر کی جائے گی جس پر 80کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سڑک ملک کے جنوبی صوبے ڈونگ نئی کو ملک کے وسطی صوبے نین تھوہان سے ملائے گی۔ حکام کے مطابق سڑک کے منصوبہ پر کام2017 ء میں شروع ہوگا اور 2021 میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :