پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن لازمی ہے ، نریندر مودی
بدھ 16 مارچ 2016 12:28
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پڑوسی ممال کے ساتھ تعلقات کی بہتری بھارت کی پہلی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھی مذاکرات سے دونوں ممالک میں مذاکراتی عمل میں پیشرفت کے لئے ماحول سازگار ہو سکتا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت کو ایک مہذب ملک بنانے کے لئے وہ کوششیں جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اب کی بار معیشت کو ڈگر پرلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں امن کا قیام بھی ایک چیلنج بن کر ابھر رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملک کی سلامتی کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے ہر طرح کی ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر بن گیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت صرف ایک طاقتور نیوکلیائی ملک نہیں ہے بلکہ اقتصادی طور پر ہم بھارت کو ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھارنے کی کوشش کر رہے ہیں کسی حد تک ہم کامیاب بھی ہور ہے ہیں ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حق میں ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کو بھی بھارت کے نیک نیتی اور خلوص پر مبنی دوستی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمسائیگی ہے اور اچھے ہمسائیگی کو نبھانا ہر ملک کا دھرم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ماضی میں بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال ہوتی رہی ہے اور اس سلسلے میں ہر سطح پر کوششیں تیز کرنا ہوں گی ۔ جس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ روایت برقرار رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ بات چیت لازمی ہے تاہم وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ پرامن ماحول میں مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ اگر امن نہیں ہوا اور کشیدگی کے ماحول میں مذاکراتی عمل کا کوئی محاصل نہیں ہوگا تاہم انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ خیر سگالی جذبے کا اظہار کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مسائل موجود ہیں جن کا حل نکالنا لازمی ہے لیکن اس کے لئے تشدد کا سہارا لینے کا کوئی جواز نہیں ہے بھارت مذاکرات کی میز پر تمام مسائل کو حل کرنے کا وعدہ بندے اور اس سلسلے میں پاکستان بھی میز پر آ کر تمام مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کرنا ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کی جانب سے عیدالوطنی کویت اور یوم پاکستان کے حوالے سے افطار ڈنر
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.