ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس:
مقدمہ عدم پیروی پر خارج کئے جانے پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس (ر)طارق محمود کے درمیان گرما گرمی،جسٹس ثاقب نثار کی مداخلت پر معاملہ حل ہوگیا
بدھ 16 مارچ 2016 12:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ میں ثمینہ خاور حیات سے جعلی ڈگری کیس میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس(ر) طارق محمود کے درمیان مقدمہ عدم پیروی پر خارج کئے جانے پر گرما گرمی ، جسٹس میاں ثاقب نثار کی مداخلت پر معاملہ حل ہو گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو بلایا آپ موجود نہ تھے مقدمہ خارج کر دیا ۔ آپ بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں یہ اصول کی بات ہے جب ہم دوسرے بنچوں میں ہوتے تھے تو وہاں آپ کہتے تھے کہ میں بنچ نمبر ایک میں مصروف ہوں اور اب ہم بنچ نمبر ایک میں ہیں تو آپ پھر دوسرے بنچ میں چلے گئے ۔
ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ آپ بیٹھ جائیں جبکہ طارق محمود نے کہا کہ ان کی کتابیں موجود تھیں وہ دو نمبر عدالت میں گئے تھے ان جیسے لنگڑے کے لئے کورٹ نمبر دو سے یہاں آنے پر کچھ وقت تو لگے گا ۔(جاری ہے)
یہ آپ کا نہیں بار کا قصور ہے کیونکہ آپ کا پتہ ہی چلتا کہ آپ نے ریگولیر مقدمات پہلے سننے ہیں یا سپلمنٹری ۔ جنرل مشرف کا کیس سیریل نمبر ایک پر لگا ہوا تھا میرا خیال تھا کہ آپ پہلے وہی مقدمہ سنیں گے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ وکلاء کی مہربانی ہے کہ کئی بار بلاتے ہیں اور وہ موجود نہیں ہوتے یہ لارجر بنچ چل رہا ہے جس کا آپ کو بھی احساس ہونا چاہئے ۔
اس دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی ۔ طارق محمود نے کہا کہ یہ زندگی میں پہلی ہوا ہے میں تو ساڑھے سات بجے عدالت آنے والا وکیل ہوں میرے موکلان تک موجود تھے عدالت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہر چیز پہلی مرتبہ ہی ہوتی ہے ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ رات کو اپنے موکل سے رابطہ رکھا کریں انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ کی درخواست پر آرڈر واپس لے رہے ہیں آپ بھی احساس کریں ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ جب آئے تھے تو غصے میں تھے اور کہہ رہے تھے کہ میری درخواستیں کیوں خارج کر دی گئیں جب آپ نہیں ہوں گے تو مقدمہ تو خارج ہی ہو گا ۔ بعدازاں معاملہ حل ہو گیا اور عدالت نے مقدمے کی سماعت کی ۔ جعلی ڈگری کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے بدھ کے روز کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.