دعاؤں سے بحفاظت گھر پہنچا ،علی حیدر کو بھی دعاؤں کی ضرورت ہے ،شہباز تاثیر کا ٹوئٹ

بدھ 16 مارچ 2016 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پنجاب کے مقتول گورنرسلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے کہا ہے کہ ماں اور دوستوں کی دعاؤں سے باحفاظت گھر واپس پہنچا ،میرے دوست علی حید ر گیلانی کو بھی دعاؤں کی ضرورت ہے ،بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے دوستوں سے درخواست کی ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علیحید ر گیلانی کو دعاؤں کی اشد ضرور ت ہے ، سب ملکر انکے لیے دعا کریں تا کہ وہ بھی میری طرح بحفاظت گھر پہنچ جائے اور اپنی فیملی کے ساتھ زندگی گزارے۔

متعلقہ عنوان :