واشنگٹن میں میٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان

میٹرو ریل بجلی کی تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی کی جانچ پڑتال کے لیے بند کی جارہی ہے، حکام

بدھ 16 مارچ 2016 12:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) واشنگٹن میٹرو پولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی نیمیٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میٹرو پولیٹن اتھارٹی کے مطابق میٹرو سروس بجلی کی تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی کی جانچ پڑتال کے لیے بند کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران میٹرو ریل سسٹم کی تمام پاور کیبلز کا ہنگامی معائنہ کیا جائے گا۔ میٹرو ریل سسٹم کل جمعرات کی صبح پانچ بجے تک بند رہے گی۔بدھ کو تمام چھ میٹرو ریل لائنز اور
اِکانوے اسٹیشن بند رہیں۔دو روز قبل میٹرو سروس کے ایک کیبل میں آگ لگنے سے تین لائنوں میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :