ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2016:

نیوزی لینڈ ویمن نے سری لنکن ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 16 مارچ 2016 12:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دہلی میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے اپنے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 16ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نے 37،ریچل نے 28اور سارا میگ لاسن نے21رنزسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے ششیکلا اورانوکا رانا ویرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے دلانی مانودھرا نے 37،یاشودھا مینڈس نے 30اور چیماری آتاپاتونے 17رنز سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :