اداکارہ لیلیٰ کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران میزبان سے تکرار ہو گئی

بدھ 16 مارچ 2016 12:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) اداکارہ لیلیٰ کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران میزبان سے تکرار ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان بلایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

لائیو شو کے دوران لیلیٰ مارننگ شو کی میزبان فرح حسین کی کسی بات پر گھسے میں آگئیں ۔ اس دوران ایک دو جملوں کے بعد مارننگ شو میں کمرشل بریک کر دی گئی اور اسی بریک کے دوران لیلیٰ کو سمجھایا گیا کہ آپ ہماری مہمان ہیں اور شو میں ہلکے پھلکے سوالات اور چٹکلے چلتے رہتے ہیں ۔ جس پر لیلیٰ نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد پراگرام دوباہ آن ائیر کر دیا گیا ۔