ہدایتکارہ سنگیتا کو صحت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 12:52

ہدایتکارہ سنگیتا کو صحت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ہدایتکارہ سنگیتا کو صحت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکارہ سنگیتا کو بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کروا یا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس بہتر آئیں۔

(جاری ہے)

اب حالت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے سنگیتا کو گھر جانے کی اجازت دیدی ۔ تاہم انہیں گھر میں آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ سنگیتا اس سے قبل بھی اپنی بیماری کا علاج بھارت سے کروا چکی ہیں ۔