کنگنا اور ریتک کے درمیان لڑائی میں تیزی،ایک دوسر ے کے خلاف عدالت میں آگئے
بدھ 16 مارچ 2016 13:04
ممبئی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) بھارتی اداکارہ کنگنا رناٹ اور اداکار ریتک روشن کے درمیان زبانی جنگ قانونی نوٹسز تک جا پہنچی،ذرائع کے مطابق ریتک روشن نے کنگنا کے خلاف ان کو اپنا سابق بوائے فرینڈ کہنے پر ہتک عزت کا دعوی کر دیا ہے جس کے جواب میں کنگنا نے اپنے وکیل کے ذریعے ریتک کو 21 صفحات پر مشتمل جواب دیتے ہوئے ان ہر بلیک میلنگ اور دھونس جمانے کے الزامات لگائے ہیں۔
ریتک نے اپنے چھے صفحے کے دعوی میں کہا ہے کہ کنگنا نے اپنے ایک بیان میں ان کو اپنا پرانا عاشق کہہ کر نہ صرف ان کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ ان کی بے عزتی کی ہے،کہانی کنگنا سے کئی گئے ایک سوال سے شروع ہوئی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ان کو فلم ”عاشقی تھری“ کی کاسٹ سے ریتک روشن نے الگ کروایا ہے جس کے جواب میں کنگنا نے بھڑک کر کہا ہے کہ ہاں ،مجھے سمجھ نہیں آتی کے میرے پرانے یار میری توجہ حاصل کرنے کے لئے اس قسم کی اوچھی حرکات کیوں کرتے ہیں میرے لئے ریتک کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے اور میں گڑھے مردے نہیں اکھاڑتی۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.