پانچواں آل پاکستان شہید بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ 25 مارچ سے شروع ہوگا

بدھ 16 مارچ 2016 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال کلب نوڈیرو لاڑکانہ کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان شہید بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ 25 مارچ سے شہید رانی سٹیڈیم نوڈیرو لاڑکانہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی خورشید احمد جونیجو کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 26 مارچ کو سیمی فائنل اور فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔