شراپووا ممنوعہ ادویات ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر خیر سگالی سفیر کے عہدے سے معطل
بدھ 16 مارچ 2016 13:12
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ نے ٹینس سٹار ماریہ شیراپووا کو ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد خیر سگالی کے سفیر کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔روس سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ماریہ شیراپووا کا جنوری میں میلڈونیم نامی دوا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انھیں 12 مارچ سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ۔
اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ترجمان کے مطابق ماریہ شیراپووا کو کسی بھی منصوبہ بندی کے تحت سرگرمیوں سے تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔یو این ڈی پی کے ترجمان نے کہا کہ شیراپووا اس عہدے پر 2007 سے فائز تھیں اور ہم ہمارے کام میں ان مدد کے شکرگزار ہیں۔سابق نمبر ایک ماریہ شیراپووا کے مطابق وہ طبی وجوہات کی وجہ سے گذشتہ دس سالوں سے میلڈونیم نامی دواکا استعمال کر رہیں تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.