پولیو جیسی مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیئے زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں،ڈپٹی کمشنر خضدار
بدھ 16 مارچ 2016 13:17
خضدار۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ اپنی نئی نسل کو پولیو جیسی مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیئے ضروری ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے موقع پر کیا ۔
اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ،میونسپل کمیٹی نال کے چیئرمین میر خالد بزنجو ،پولیو ٹیم کے صوبائی آفیسر ڈاکٹر مسعود جوگیزئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ، ڈاکٹر فضل احمد زہری اور دیگر موجود تھے۔(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ 36ہزار 6 سو 17 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں 390 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں کی شرکت حوصلہ افزاء عمل ہے کیوں کہ وہ اپنے علاقوں کے منتخب نمائندے ہیں اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے نجات کے لیئے جب تک معاشرے کے تمام افراد مل جل کر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے اس وقت تک ہم اس مرض سے چھٹکارہ نہیں حاصل کر پائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف مہم میں جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ اس موقع پر میئر میونسپل کار پوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد اور چیئرمین میونسپل کمیٹی نال میر خالد بزنجو نے کہا کہ بلاشبہ پولیو ہماری نئی نسل کا دشمن ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام منتخب بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.