پسماندگی سے معاشرے میں بے روزگاری‘ غربت اور محرومی پیدا ہوتی ہے‘ ماضی میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیاجاسکا ‘ اردو کو قومی سطح پر نافذ کرنے سے عام افراد کیلئے سہولت پیدا ہوگی

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کاسیمینار سے خطاب

بدھ 16 مارچ 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پسماندگی سے معاشرے میں بے روزگاری‘ غربت اور محرومی پیدا ہوتی ہے‘ ماضی میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جاسکا ‘ اردو کو قومی سطح پر نافذ کرنے سے عام افراد کیلئے سہولت پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس اور معاشرے میں روابط کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پسماندگی معاشرے میں غربت‘ بے روزگاری اور محرومی پیدا کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جاسکا بلکہ اردو زبان کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔ اردو کو قومی سطح پر نافذ کرنے سے عام افراد کیلئے سہولت پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں اردو زبان سے استفادہ کرکے آسانی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :