پیپلز پارٹی میں فاروڈ بلاک بنانے کی تیاریاں شروع ‘والفقارمرزانے پیپلزپارٹی کی وکٹیں اڑانے کی تیاری کرلی

بدھ 16 مارچ 2016 13:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی میں فاروڈ بلاک بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزانے پیپلزپارٹی کی وکٹیں اڑانے کی تیاری کرلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذوالفقارمرزاکی جانب سے سابق صوبائی وزرا ارکان سندھ اسمبلی اور مختلف اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر اہم شخصیات سے رابطے جلد متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد سابق صوبائی وزیر میر نادر مگسی ، صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی ، سابق رکن قومی اسمبلی سلیم جان مزاری ، علی گوہر مہر ، نواب شبیر چانڈیو صوبائی وزیر ریونیو مخدوم جمیل الزماں ، نواب یوسف تالپور ، نواب غنی تالپور سمیت دیگر رہنما پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض نظر آتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے بھی پیپلز پارٹی کی ناراض اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس ضمن میں جلد ایک نئی پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے وجود میں آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :