ملک میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں میں گردے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں،پاکستان سوسائٹی آف نیفرولوجی
بدھ 16 مارچ 2016 13:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان سوسائٹی آف نیفرولوجی (پی ایس این)کے مطابق ملک میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں میں گردے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر جاتے ہیں، ماہرین کے مطابق جعلی ادویات اس کی بہت بڑی وجہ ہیں۔
(جاری ہے)
ماہر امراض گردہ ڈاکٹر نیئر محمد کے مطابق بروقت بیماری کی تشخیص اور موٴثر علاج سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے، جن افراد کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا مرض ہو انہیں باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کرانا چاہئے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 600 ملین افراد گردے کی بیماری کا شکار ہیں، کرونک کڈنی ڈیزیز (سی کے ڈی) نے اگلی دہائی تک 17 فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق غیر معیاری خوراک اپنے طور پر ادویات لینے اور بہت زیادہ ادویات کا استعمال، کم پانی کا استعمال گردے کی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں، گردے کی بیماری کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے مریضوں کو چاہئے کہ سادہ اور فعال زندگی گزارتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.