کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

بدھ 16 مارچ 2016 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) رینجرز نے کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شاہ فیصل کالونی سے 6 ملزم گرفتار کر کے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی ‘ ڈیفنس اور گلشن اقبال سے ماسٹر مائنڈ سمیت تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے ایکشن کے باعث کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے۔

(جاری ہے)

برآمدکردہ اسلحے میں دو ایل ایم جیز ،7 ایس ایم جیز،18 رائفلز،7 پستول اور 11 کریکرز شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ ادھر رینجرز ٹاسک سیل نے مغوی کاشان سے تاوان لینے والے اغوا کاروں کی تلاش میں گلشن اقبال کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر شواہد اور اسلحہ برآمد کر لیا جس کی بنیاد پر دستگیر سے اغواکار عدنان پکڑا گیاجس کی نشاندہی پر ڈیفنس سے ماسٹر مائنڈ توفیق جاگیرانی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران مغوی کاشان سے وصول کردہ تاوان کی رقم جعلی کرنسی جعلی پاسپورٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :