چولستان کے علاقے بجنوٹ اور سلم سر سے 5غیر قانونی شکاری گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 13:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے چولستان کے علاقے بجنوٹ اورسلم سرسے پانچ افراد کو غیر قانونی طور پر شکار کئے گئے جانوروں و پرندوں سمیت گرفتار کر کے ان سے اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلی حیات بہاولپور کی سر براہی میں تشکیل دی گئی ٹیم کو خفیہ اطلاح ملی کہ کچھ لوگ چولستان کے علاقے بجنوٹ اور سلم سرمیں غیر قانونی شکار میں مصروف ہیں جس پر انہوں نے رات گئے چھاپہ مار کر واجد شاہ سکنہ خانیوال ،عثمان سکنہ یزمان ،حسنین شاہ سکنہ جھنگ ،انعام الحق سکنہ جھنگ اور احمد علی ہراج سکنہ خانیوال کو شکار کئے گئے دو چنکارا ہرنوں اور بھٹتیتروں سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان سے 2لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :