اوکاڑہ میں واپڈا اہلکاروں کی کارروائی ،21 افراد پکڑ لئے

بدھ 16 مارچ 2016 13:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) واپڈا اہلکاروں کی کاروائی ، 21 افراد بجلی چور ی کرتے ہوئے پکڑلئے ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے اوکاڑہ کے مختلف مقامات سے چیکنگ کے دوران 21 افرادیوسف مسیح سکنہ 4 فورایل ، غلام نبی سکنہ 48 تھری آر،رشید احمد سکنہ فرید کوٹ، نذیر احمد ، کلیم الرحمٰن ، غلام مرتضیٰ اور محمد طفیل سکنائے دیپالپور ٹاوٴن ،شانی ، عباس ، اسلم اور مشتاق سکنہ سرجا وغیرہ سمیت 11 افراد، شہامند ، مہامنداور محمد علی سکنہ 39 ڈی کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے

متعلقہ عنوان :