قانون کی پاسداری کے بغیر کوئی معاشرہ تہذیب یافتہ نہیں کہلا سکتا،ریجنل ایڈوائزرعبدالباسط

بدھ 16 مارچ 2016 13:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)سیالکوٹ میں ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب پاکستان عبدالباسط وفاقی محکموں کے متعلق شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب پاکستان عبدالباسط نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کے بغیر کوئی معاشرہ تہذیب یافتہ نہیں کہلا سکتا۔پاکستان کے ہر خاص و عام شہری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرکاری محکموں کو آئین و قانون کے دائرہ کے اندر رہ کرکام کرنا ہوگا تاکہ کسی فرد کی حق تلفی نہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں وفاقی محکموں کے متعلق شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران عوام کے دکھوں کا مدوا کریں اور ان کے مسائل میں اضافہ کا باعث نہ بنے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سائلین کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہاکہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری محکموں کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب اعلیٰ اسلام آباد کے ویژن کے مطابق ضلع کی سطح پر وفاقی محکموں کے متعلق شکایات اور تحفظات کے ازالہ کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کی جاری ہے جس کی بدولت سائلین کو انصاف کے حصول کیلئے دور دراز علاقوں کے سفر کی مشکلات برداشت کرنے اوربے جا اخراجات کی تکلیف نہیں اٹھانی پڑتی۔