سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کابائی پاس سے گیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف گرنیڈآپریشن جاری

چیکنگ کرنے پرہنجروال میں 16گھروں پر مشتمل گیس چو ر نیٹ ورک پکڑا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کابائی پاس سے گیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف گرنیڈآپریشن جاری، چیکنگ کرنے پرہنجروال میں 16گھروں پر مشتمل گیس چو ر نیٹ ورک پکڑا گیاموقع پر ٹاسک فورس ٹیم نے صارفین کے گیس میٹرز منقطع،اور بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اورصارفین کی شکایات پرسوئی نادرن گیس لاہور کے ریجن آفس گلبرک کے جنرل مینجر محمود ضیاء احمد کی ہدایات پر چیف انجینئرعمران الطاف ساہی کی سربراہی میں ڈپٹی چیف انجینئرفاروق سیلم چوہدری ،ایگزیکٹو انجینئریوسف ذاکر،معین الحق علوی، ڈسٹری بیوٹرآفیسر شرافت علی سمیت ہمراہ ٹاسک فورس ٹیم نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ ہنجروال ملتان روڈ پر واقع ہے صارفین کے گھریلوگیس میٹرز چیک کیے گئے، چیکنگ کے دوران ہنجروالمیں بائی پاس کے زرایعے16گھروں کو گیس کی سپلائی دے جارہی تھی جس کی وجہ سے سوئی نادرن گیس کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان بر داشت کرنا پر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر ہی تمام گیس چور صارفین کے میٹرز اپنے قبضہ میں لے کر ان کو لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں اور متعلقہ تھانہ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ جنرل مینجر محمود ضیاء احمدکی ہدایات پر اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے سوئی نادرن گیس کی تاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں اکے خلاف آپریش جاری ہے کیونکہ گیس چوری کرنا قانون جرم ہے ۔

چیف انجینئر عمرا ن الطاف ساہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروئی عمل میں لائی جاری رہی ہے کاروائی کے دوران کسی سیاسی اثرورسوخ کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے، ٹاسک فورس ٹیم کے چھاپے اس وقت تک جاری رہے گئے جب تک صارفین گیس چوری سے باز نہیں اور صارفین کی شکایات کا مکمل ازالہ نہیں ہوجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :