پی آئی اے خسارہ،حکام نے حکومت سے پانچ ارب مانگ لئے ،وزارت کا رقم دینے سے انکار

بدھ 16 مارچ 2016 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) حکام نے حکومت سے خسارہ پورا کرنے میں پانچ ارب روپے مانگ لئے ۔ وزارت خزانہ نے پی آئی اے کو پیسے دینے سے انکار کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے پی آئی اے کو چلانے اور ہڑتال کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے حکومت سے آئندہ سہہ ماہی کے لئے پانچ ارب روپے مانگے ہیں لیکن وزارت خزانہ نے پی آئی اے کو رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو معاملات چلانے کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لانا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ور پی آئی اے انتظامیہ کے مابین گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے حالیہ ہڑتال سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ چار ارب تیس کروڑ روپے بتایا تھا اور وزارت خزانہ حکام سے پی آئی اے کے معاملات کو چلانے کے لئے مزید رقم دینے کا مطالبہ کیا تھا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ سہہ ماہی کے لئے رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو معاملات چلانے کے لئے اپنے وسائل بروئے لانا ہوں گے البتہ انہوں نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ پی آئی اے کی بحالی کے لئے ایوی ایشن حکام سے مل کر کام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :